اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے اشتہاری ملزم کوگرفتارکر لیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی ہدایت پر ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے مہم برخلاف مجرمان اشتہاری و مفروران کے دوران ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو مقدمات نمبر24/2023 بجرم 379-34 ت پ اور 40/2023 بجرم 380 ت پ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد حسن ولد محمد رمضان سکنہ لاکھا گوٹھ اوتھل کوگرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ملزم بعد از ارتکاب جرم نامعلوم مقام پر روپوش ہو گیا تھا۔ جس کی خفیہ طریقے سے تلاشی کی جارہی تھی۔
اوتھل، پولیس کی کاروائی اشتہاری ملزم گرفتار

ٹیگز:
پولیس
