کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے مختلف نادہندہ سرکاری محکموں کو بجلی بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق نوٹسز جاری کردئیے ہیں جس میں محکمہ کھیل (اسپورٹس)بلوچستان کے ماتحت ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلوں کے مختلف شعبے کیسکوکے نادہندہ ہیں جن میں چلڈرن گراؤنڈٹیوب ویل کنکشن کے ذمہ دس لاکھ روپے، اسکوائش کورٹ کے 7 لاکھ روپے،فٹبال گروانڈایک لاکھ بیس ہزارروپے،سیف اللہ مگسی ہال 8 لاکھ 10ہزارروپے، ٹیبل ٹینس ہال ایک لاکھ80 ہزارروپے، ہاکی گراونڈ کے دوکنکشنزکے ذمہ بالترتیب 3 لاکھ61ہزارروپے اور 2لاکھ 53ہزارروپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔کیسکونے مذکورہ نوٹس میں واضح کیاہے کہ نادہندہ محکمے اپنے ذمہ بجلی کے واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کو یقینی بنائیں بصورت دیگربلوں کی عدم دائیگی پرکیسکومجبوراً اُنکے برقی کنکشنز بلاتفریق منقطع کرے گی اور بقایاجات کی وصولیابی تک نادہندگان کے کنکشنز دوبارہ بحال نہیں کئے جائیں گے۔
کیسکونے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کے نادہندہ برقی کنکشنز کی ادائیگی سے متعلق نوٹسز جاری کردئے

ٹیگز:
کیسکو
