چمن(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ کوئی ہم سے قوم اوروطن کی ننگ و ناموس پرسمجھوتہ کرنے کی ہر گز ہر گزتوقوع نہ رکھیں شہداکی امین جماعت اوربے لوث کارکنوں کی قربانیاں ذاتی گروہی مفادات کے تابع نہیں فکرباچاخان ہی پشتونوں اورپشتون خواوطن کی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہے 21جنوری کوہرنائی گل شاہ خان شہیدگراؤنڈ میں منعقدہ اجتماع اوراس میں مرکزی قیادت کی شرکت دوررس اثرات کاحامل ہے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کومبارکبادپیش کرتے ہیں اور یہ امیدرکھتے ہیں کہ وہ تنظیم کو ضلع میں فعال ومنظم بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے نو منتخب ضلعی ذمہ داران 21جنوری ہرنائی جلسہ عام کی تیاریاں تیزتر کردیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چمن میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن جنرل باڈی اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیااجلاس سے ضلعی آرگنائزرصلاح الدین وطنیارڈپٹی ارگنائزرعبدالخالق حقمل اراکین آرگنائزنگ کمیٹی عبدالصادق کاریزوال کلیم اللہ گل زمان مولوی اختر محمد اوردیگرنے بھی خطاب کیامقرین نے کہاکہ ماضی کی مانند امسال بھی فخرافغان باچاخان رہبرتحریک خان عبدالولی خان کی برسی ملک بیرون ملک اوریہاں صوبے میں عقیدت واحترام سے منائی جائیگی 21جنوری کوہرنائی میں مرکزی جلسہ عام جس میں مرکزی قیادت خصوصی شرکت کرینگے صوبے کے سیاسی صورتحال پرگہرے اثرات مرتب کرینگے کارکن اورذمہ داران بھرپورشرکت کویقینی بنائیں انہوں نے نو منتخب ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کو اس امید کیساتھ مبارکباددی کہ وہ فکر باچاخان کو عام کرنیگھرگھرقریہ قریہ پہنچاکر دم لینگے
کوئی ہم سے قوم اوروطن کی ننگ و ناموس پرسمجھوتہ کرنے کی ہرگز ہر گزتوقوع نہ رکھیں،اصغراچکزئی

ٹیگز:
اصغرخان اچکزئی
