اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما درچین مری نے کہا کہ 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان شہیداء پاک فورسز کی عظمت و جرات کو سلام پیش کرتے ہیں وطنِ عزیز پاکستان کے امن و امان اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی بْھلایا نہیں جا سکتا، افواجِ پاکستان، رینجرز، ایف سی، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء اور شہداء پاکستان کا کردار نا قابل فراموش ہے شہداءِ پاکستان کی بیلوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء ِ پاکستان منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کا مقصد جہاں ایک طرف شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے وہاں قوم کو یہ بھی پیغام دینا ہے کہ شہداء، اْنکی فیملیز اور یادگاروں کی تکریم اور احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے، انہوں نے کہا کہ یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان میں ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے تاکہ شہداءِ پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جاسکے۔
25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان شہیداء پاک فورسز کی عظمت و جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، درچین مری

ٹیگز:
درچین مری
