کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کار پارکنگ میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے حاجی غیبی روڈ پر واقع کار پارکنگ میں آگ لگنے سے عبدالقاہر نا می شخص جاں بحق جبکہ محمد زاہدزخمی ہو گیا۔ پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ، کار پارکنگ میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق دوسرا زخمی

ٹیگز:
کار پارکنگ
