اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل سے پانچ کلو میٹر دور پاکستان کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے تقریباً 5 کلومیٹر دور پاکستان کوسٹ گارڈز 4 بٹالین جناح اوتھل کی چیک پوسٹ کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان غلام حیدر ولد غلام محمد سکنہ فقیرا اسٹاپ اوتھل شدید زخمی ہوگئے جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کرنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثہ،1 شخص زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
