کوئٹہ(ڈیلی گر ی گوادر)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماوں نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں کو صفہ ہستی سے مٹا دیا امت مسلمہ کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مظلوم فلسطینی بھائیوں کے خون کا بدلہ کون لے گا ان خیالات اظہار سابق سنیٹر حافظ حسین احمد سابق صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان مولانا حافظ حسین احمد شرودی، جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کے حکمران آواز اٹھائیں اسرائیل نے امریکہ کے سربراہی میں انسانیت کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا ہے اسرائیل کے مظالم سے دنیا کے امن وسلامتی کوخطرہ ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکہ بھارت دنیا میں انسانیت دشمن ہے اسرائیل نے امریکہ بدمعاش کے سربراہی میں انسانیت کا قتل عام شروع کررکھا ہے عالم اسلام کے حکمران گونگے اور بہرے ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے روز اول سے جرتمندانہ اقدام اٹھایا عالم اسلام کا سرفخر سے بلند کردیا ہے اسرائیل امریکہ بھارت صرف عالم اسلام کے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام دنیا بھر کے مظلوموں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں عالم کفر امریکہ کے سربراہی میں متحدہ ہوگئے ہیں عالم اسلام کے حکمران خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے ہر کارکن اپنے محبوب قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی حکم پر لبیک کہتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ہر قربانی دینے کے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے حکمران خواب غفلت سے بیدار ہو کر امت مسلمہ کی بقا اور سالمیت کے لئے ایک جان ہوجائے مظلوم فلسطینی شہدا کے خون رائیگاں نہیں جائے گا بلوچستان کے خطبا آنے والے جمعہ کے خطبہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائے اور فلسطینی مسلمانوں کے غیبی مدد کیلئے خصوصی دعاں کا اہتمام کریں۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کے حکمران آواز اٹھائیں،حافظ حسین احمد

ٹیگز:
حافظ حسین احمد
