کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف آج گوادر اور کیچ کا ایک روزہ دورہ کرینگے،مند میں پاک ایران بارڈر ٹریڈ مارکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد سرحد پر موجود ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج 18 مئی کو گوادر اور کیچ کا ایک روزہ دورہ کرینگے،وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری او ر دیگر وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے،گوادر ائیر پورٹ پہنچنے پر گورنر بلوچستان ملک عبدالوالی کاکڑ اور وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف گوادر ائیر پورٹ سے پاک ایران سرحد شہر مند جائیں گے،مند میں پاک ایران بارڈر ٹریڈ مارکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کرینگے،وزیراعظم شہباز شریف پاک ایران سرحد پر ایرانی صدر سے بھی ملاقات کرینگے،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 18 مئی کو گوادر اور کیچ کا ایک روزہ دورہ کرینگے

ٹیگز:
وزیراعظم
