اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا، فواد چوہدری رہائی کے بعد جیسے ہی گھر واپسی کے لیے گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے اپنے سامنے پولیس اہلکاروں کو دیکھا تو وہ گاڑی سے اتر کر بھاگ نکلے۔فواد چوہدری گاڑی سے نکل کر تیزی سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر بھاگے جس دوران وہ گر گئے اور پھر اٹھنے کے بعد وہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی جس میں ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا۔صحافی نے کہا ‘فواد صاحب ویسے آج آپ کی دوڑ بھی کافی وائرل ہوئی ہے’۔ فواد چوہدری سمیت وہاں موجود لوگوں نے قہقہہ لگایا اور ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ‘دوڑے نہیں نا کبھی’ جب کہ ساتھ کھڑی ان کی اہلیہ بولیں، ہم اگلی دفعہ میراتھون میں جائیں گے۔
فواد چوہدری اگلی دفعہ میراتھون میں جائیں گے : اہلیہ فواد

ٹیگز:
فواد
