کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس اور رینجرز نے انٹیلی جنس بیسڈ پرمشترکہ کارروائی کے دوران رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ ڈکیتی مزاحمت پر ایک رینجرز اہلکار کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے اسٹریٹ کرمنل گروپ کے 2 اہم کارندے گرفتار کیا گیا ہے، معروف عثمان ملزمان میں احمد اللہ عرف گنجوڑئی ولد امیر اللہ ، نور خان عرف چھوٹا بھائی ولد شیر خان شامل ہیں۔
کراچی، رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث، 2 افغانی باشندے گرفتار

ٹیگز:
رینجرز
