کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے شہریوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ صوبے میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا اگلے ماہ کیاجارہا ہے، صوبے میں بیس لاکھ سے زائد خاندانوں کو دس لاکھ روپے تک کا مفت علاج کرانے کی سہولت حاصل ہوگی،یہ بات انہوں نے بتا یا ہے کہ وفاق،پنجاب اور کے پی کے کے بعد بلوچستان میں بھی ہیلتھ کارڈ کا اجرا اپریل میں کیا جارہا ہے جس کے تحت صوبے کے بیس لاکھ سے زائد خاندانوں کو دس لاکھ روپے سے زائد کا مفت علاج کرانے کی سہولت حاصل ہوجائے گی، انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نادرا کے تعاون سے صوبے کے شہریوں کیلئے ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ تیار کرارہی ہے، ہیلتھ کارڈ کے اجرا کیلئے موبائل ایپ جلد تیار کی جا رہی ہے،جس پر درخواست دینے والوں کو نادرا کی جانب سے ہیلتھ کارڈ ان کے پتے پر بھجوا دئیے جائیں گے۔
ہیلتھ کارڈ کے اجرا کیلئے موبائل ایپ جلد تیار کی جا رہی ہے، نور الحق بلوچ

ٹیگز:
نور الحق بلوچ
