کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستا ن عوامی نے اہم عہدوں پر مختلف رہنماؤں کی تقرری کر دی گئی، اکبر خان آسکانی بی اے پی کے مرکزی نائب صدر جبکہ مبین خان خلجی صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر۔ بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد حسین مگسی نے سابق صوبائی وزیر اکبر خان آسکانی کو بی اے پی کا مرکزی نائب صدر،مبین خان خلجی کو صوبائی جنرل سیکرٹری،حاجی عبدالعزیز آسکانی کو صوبائی نائب صدر مکران ڈویژن، حاجی فو جان بڑیچ کو صوبائی نائب صدر کوئٹہ ڈویژن، ایڈووکیٹ نور خان ترین کو مرکزی صدر لائرز ونگ اورایڈووکیٹ لوانگین خان کاسی کو مرکزی جنرل سیکرٹری لائرز ونگ تعینات کر دیا، تقرری کے حوالے سے پارٹی کے رہنماؤں کو آگاہ کر دیا گیاہے۔
اکبر خان آسکانی بی اے پی کے مرکزی نائب صدر، مبین خان خلجی صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر

ٹیگز:
بی اے پی
