کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے کابینہ اور حلقہ PB-25 اور حلقہ PB-31 کے تمام یونٹوں کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ممبر سی ای سی اور ضلعی صدر غلام نبی مری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں میر جمال لانگو، ملک محی الدین لہڑی، طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، اسماعیل کرد، نسیم جاوید ہزارہ، ملک عطااللہ کاکڑ، باجی منورہ سلطانہ، ملک ابراہیم شاہوانی، پرنس رزاق بلوچ، میر مصطفی سمالانی، میر غلام رسول مینگل، لقمان کاکڑ، رحمت اللہ پرکانی، دوست محمد بلوچ، اکبر کرد، یار جان جتک، ڈاکٹر شبیر قمبرانی، کامریڈ انور مینگل، نذیر بلوچ، زبیر مری، ستار شکاری، ملک حسن مینگل اور دیگر سینئر ساتھیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان اور بلوچستانیوں کے حقوق کی جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور صوبے کے ساحل و وسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہم شہدا کے وارث ہیں اور اس پارٹی کی بنیادوں میں شہدا کا مقدس خون شامل ہے۔ مردم شماری کے حوالے بھی مقررین نے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مردم شماری کسی بھی صورت میں شفاف نہیں تھا بلکہ صرف خانہ پوری کرکے جان چھڑائی گئی۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کا معاملہ بھی سرد خانے میں ڈالا گیا ہے جس سے حکومت کی ناقص کارکردگی اور بلند و بالا دعوے کی حقیقت ہمارے سامنے ہیں۔ اجلاس میں پارٹی کے سرکردہ رہنما و سابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر حاجی ولی محمد لہڑی کی چہلم کے سلسلے میں کل بروز اتوار برمہ ہوٹل سریاب میں جلسہ عام کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور تمام قوم و وطن دوست افراد، طلبا تنظیموں اور سماجی کارکنوں کو اس جلسہ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی۔
سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان اور بلوچستانیوں کے حقوق کی جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،غلام نبی مری

ٹیگز:
غلام نبی مری
