کراچی/کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمداللہ پر ہو نے والے حملے کی شدید االفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں پرامن سیاسی رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنا پرامن فضاء کو خراب کرنے کی گہری سازش ہے مستونگ دھماکہ بلوچستان میں حالات کو خراب کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ صوبائی نگران حکومت دھماکے میں زخمی حافظ حمد اللہ ودیگر زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کریں مستونگ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے حکومت عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تمام سیاسی رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مکمل سیکورٹی فراہم کرے مستونگ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو اللہ پاک جلد صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔
دہشت گرد عناصر سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، نواب ثنا اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثنا اللہ خان زہری
