کوئٹہ (ٍڈیلی گرین گوادر) دکی کوئلہ کان میں پھنسے ہو ئے دوکانکن پانچ روز گزرنے کے بعد بھی تاحال ریسکیو نہ ہوسکے۔ مائنز انسپکٹر مقصود احمد کے مطابق جمعرات کو سیلابی ریلہ کوئلہ کانوں میں داخل ہونے سے تین کوئلہ کان دب کر بیٹھ گئیں تھیں حادثے میں ایک کوئلہ کان میں دو کانکن مٹی تلے دب گئے جن کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے۔مائنز انسپکٹر کے مطابق متاثرہ کوئلہ کان 900 فٹ گہری ہے کوئلہ کان کی 600 فٹ تک صفائی کی جاچکی ہے جبکہ متاثرہ کان میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقصود احمد کے مطابق کان سے سمرسیبل کے ذریعے پانی کا اخراج کیا جارہا ہے کان کو تازہ ہوا پہنچانے کے لئے پنکھے نصب کرکے ہوا پہنچائی جارہی ہے۔مائنز انسپکٹر کے مطابق تازہ ہوا کے لئے ساتھ میں موجود دوسرے کان کی صفائی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے مقامی کانکن امدادی کام کررہے ہیں۔
دکی کوئلہ کان میں پھنسے ہو ئے 2 کانکن پانچ روز گزرنے کے بعد بھی تاحال ریسکیو نہ ہوسکے

ٹیگز:
کوئلہ کان
