کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اپنے حلقے سمیت بلوچستان کے تمام ایم پی ایز کے حلقوں میں یکساں دلچسپی لے رہیہیں اور ان کی قیادت میں بلوچستان کی ترقی جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی کا مشکور ہوں کہ جہنوں نے قلات کے عوام کے مسائل پر توجہ دی اوربلوچستان کے دوردارز علاقوں سمیت قلات میں سولر سسٹم،جہاں بجلی میسر نہیں وہاں بزرگوں بچوں خواتین کی تکلیفوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سولر سسٹم دیا جن کاجلد ازجلد ٹینڈرز کیے جائیں گے اور جہاں دوردارز علاقوں میں جہاں بجلی میسر نہیں وہاں پر یہ سولر سسٹم دہیے جائینگے۔
وزیر اعلی بلوچستان کا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
ضیاء اللہ لانگو
