سبی (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری سپورٹس محمد اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان صوبے بھر میں سپورٹس کو مزید فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی بدولت برائیوں کو بھی روکا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سبی میں سندھ بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے اسٹروک لگا کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا ایونٹ کے تمام میچز پی سی بی گراؤنڈ سبی میں کھیلے جائینگے اس سے قبل مہمان خصوصی اسحاق جمالی جب گراؤنڈ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس درا بلوچ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سبی ایاز داجلی اور دیگر بھی تھے اس موقع پر بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین بھی موجود تھے مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروایا گیا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس محمد اسحاق جمالی نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے انتہائی ضروری ہیں کھیلوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔کھیل نوجوانوں میں مثبت سماجی سرگرمیوں کے فروغ کیساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں سے بچانے کا اہم زریعہ ہیں۔موجودہ حکومت نوجوانوں کے لئے صحت مند تفریح کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ بد امنی سے چھٹکارا اور سماجی برائیوں سے بچاؤ کا واحد حل نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی طور پر صوبے بھر کے نوجوانوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک،قوم کانام روشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان اور صحت مند معاشرے کا قیام ہمارے ایجنڈے کی اولین ترجیح ہے کھیلوں کے حوالے سے اس طرح کے مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل اس طرح کی سرگرمیوں سے استفادہ کرکے مزید کھیلوں پر اپنی توجہ مرکوز کرکے ملک، قوم کا نام روشن کریں پہلا سندھ بلوچستان ٹورنامنٹ 6 دسمبر کو اختتام پزیر ہوگا ٹورنامنٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے جبکہ بڑی تعداد میں شائقین نے مقابلوں میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
وزیراعلی بلوچستان صوبے بھر میں سپورٹس کو مزید فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، محمد اسحاق جمالی

ٹیگز:
محمد اسحاق جمالی
