کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام شریف آباد نزد ہزار گنجی میں شمولیتی پروگرام سے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری، آغا خالد شاہ دلسوز، حاجی باسط لہڑی، ملک محی الدین لہڑی، طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ، پرنس رزاق بلوچ، حمید بادینی، خلیل خلجی اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمو لیت اختیار کر نے والے پارٹی کو فعال و متحرک بنانے کے لئے جدوجہد اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔اس موقع پر پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی باسط لہڑی کی کاوشوں سے خلجی،مشوانی، اور خراسانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ بی این پی میں اپنے دوست وقارب کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا شمولیت کرنے والوں میں خلیل احمد خلجی، جہانزیب، علی احمد خلجی اخوند،سید عبد الغنی مشوانی، عبدالمالک محمد شہی، شمس الدین خراسانی، عرض محمد خراسانی، مولوی خدائیداد خراسانی، مصطفی، احسان اللہ، نوید اللہ، میر اصغر، منیر احمد سمالانی، نظر احمد، خلیل احمد خراسانی، عنایت الرحمن، تنویر احمد لانگو، سید امیر بخش، شعیب احمد، شاجہان،عبدالرحیم، مجیب الرحمن کاکڑ، عبدالصمد ترین، امین اللہ ترین، احسان اللہ،میر غلام بلوچ، سید فضل الرحمن مشوانی، سید نور جان مشوانی، اغامیر کاکڑ شامل ہیں اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں نے شمولیت کرنے والے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے میں پارٹی کو فعال و متحرک بنانے کے لئے جدوجہد کرینگے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمو لیت اختیار کر نے والے پارٹی کو فعال و متحرک بنانے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، موسی بلوچ

ٹیگز:
موسی بلوچ
