خالق آباد منگچر(ڈیلی گرین گوادر) منگچر کے بدرنگ ایریا میں قومی شاہراہ کے قریب سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جیبوں سے ملنے والے شناختی کارڈز کے مطابق مقتولین کی شناخت خدابخش سکنہ جوہان، ظہور احمد سکنہ منگچر اور برکت خان سکنہ کشان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں افراد کا تعلق لہڑی قبیلے سے تھا اور وہ آپس میں کزن بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے قتل کی اس سنگین واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
منگچر بدرنگ میں قومی شاہراہ کے قریب 3 افراد کی لاشیں برآمد

ٹیگز:
لاشیں برآمد
