کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں اشیا خردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیاایک کلو آٹا 150روپے کا ہوگیا چینی کی قیمت 230روپے کلو سے تجاوز کرگئی گوشت،سبزیوں اور پھلوں کی نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے۔، شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے میں پرائس کنڑول کمیٹیاں غیر فعال ہوکر رہ گئیں ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں اچانک چھ روپے کلو اضافہ کردیا گیا ،144روپے کلو فروخت ہونے والا آٹا اب 150 روپے کلو ہوگیا،چینی کی قیمت 230روپے کلو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مرغی کا گوشت 680 روپے کلو،بیف 1000روپے کلو اور مٹن 1800روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پیاز اور آلو کی 70روپے کلو،،بھنڈی اور مٹر 200روپے کلو فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ کوکنگ آئل 700روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے میں پرائس کنڑول کمیٹیاں غیر فعال ہوکر رہ گئیں ہیں جبکہ صوبائی حکومت قیمتوں کو کنڑول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے۔
کوئٹہ میں اشیا خردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ایک کلو آٹا 150روپے کا ہوگیا

ٹیگز:
کوئٹہ
