لسبیلہ(ڈیلی گرین گواد) حب میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی ہو گیا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حب کے علاقے بھوانی شاہ پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے 29سالہ فرمان علی ولد محمد ارشاد موقع پر جاں بحق ہو گیا مقتول کی نعش حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ دوسرا فائرنگ کا واقعہ دارو ہوٹل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے امان اللہ ولد نظام نامی شخص ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا اور ابتدائی طبی امداددینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا دوسری جانب حب سرکل پولیس نے بھوانی کے مقام پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
حب میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

ٹیگز:
حب
