کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اے این پی کے پارلیمانی لیڈر و رکن بلوچستان اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ بی ایم سی کے اساتذہ کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیاجائے تین ماہ سے میڈیکل کے فیکلٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء کلاسز سے محروم ہیں، پروفیسر احتجاج پر ہیں ان کے مسائل اتنے گھمبیر نہیں کہ حکومت حل نہ کرسکے۔ مریضوں کو علاج ومعالجہ میں مسائل پیش آرہے ہیں وزراء کا وفد ان سے مذاکرات کرے، انہوں نے کہاکہ ہرنائی کا انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے 21 گاڑیوں کو نذرآتش کیا گیا مظاہرین سے اب تک جتنے بھی مذاکرات ہوئے ہیں وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے ہیں آل پارٹیز کے رہنماء اسمبلی کے سامنے احتجاج کررہے ہیں اس معاملہ کا مستقبل حل تلاش کیاجائے کمیونٹی ٹیچرز اساتذہ سے مذاکرات کئے جائیں، ژوب کے واقعہ کو بھی سنجیدگی سے لیاجائے، انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جتنے بھی لوگ اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کررہے ہیں ان سے مذاکرات کرکے مسائل کا حل تلاش کیاجائے۔
بی ایم سی کے اساتذہ کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیاجائے، اصغر خان اچکزئی

ٹیگز:
اصغر خان اچکزئی
