کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمااسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مردم شماری میں غفلت اور سستی کا مظاہرہ کیا گیا تو کوئٹہ وسائل کی تقسیم میں اپنے جائز حقوق سے محروم رہیں گی حالیہ مردم شماری میں جان بوجھ کر کوئٹہ کے کثیر آبادی کو گھٹا کر کم پیش کرنا عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کوئٹہ میں مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار تمام سیاسی جماعتیں پہلے ہی کر چکی ہیں وفاقی حکومت وفاقی بیورو آف شماریات اور دیگر متعلقہ حکام سے بار ہا اپیل کرچکے ہیں کہ کوئٹہ کے عوام کے ساتھ زیادتی کا ازالہ کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مردم شماری کے حوالے سے کوئٹہ کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران کو ہدایات دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران مردم شماری ٹیم کے ساتھ علاقائی سطح پر بھرپور تعاون کریں ساتھ ہی مردم شماری کے حوالے سے پائی جانے والی غلطیوں اور کوتاہیوں کا بھی نشاندہی کریں انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہے کہ کوئٹہ کے شہریوں کے جائز حقوق پر کسی صورت سودے بازی نہیں کرینگے۔
حالیہ مردم شماری میں جان بوجھ کرکوئٹہ کے کثیر آبادی کو کم پیش کرنا عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے، ملک سکندرایڈووکیٹ

ٹیگز:
ملک سکندرایڈووکیٹ
