گنداواہ :تحصیل جھل مگسی کے یونین کونسل پنجک میں ماچھی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل پنجک میں ماچھی گروپوں میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے عبداللہ ماچھی نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو تحویل میں لیکر فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی بعد ازاں ڈی سی جھل مگسی کی ہدایت پر تحصیلدار جھل مگسی ارباب علی مگسی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بشیر احمد ماچھی کو آلہ سمیت گرفتار کر لیا تحصیلدار جھل مگسی ارباب علی مگسی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور سات دن کیلئے ریمانڈ لے کر جیل بھیج دیا انھوں نے لیویز تھانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تحفظ دینا لیویز فورس کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ ملزمان کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں مزید تحصیلدار جھل مگسی ارباب خان مگسی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
جھل مگسی،ماچھی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم،ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
جھل مگسی
