وزیرآباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیرآباد میں ڈاکوؤں نے چناب ٹول پلازہ کی کیش وین پر حملہ کیا،حملے کےنتیجے میں 3 افراد قتل ،ڈاکو 64 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد میں دن دہاڑے چناب ٹول پلازہ کی کیش وین پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے کیش وین کو روکنے کی کوشش کی،ڈرائیور کی جانب سے گاڑی دوڑا دینے پر ڈاکوؤں نے وین پر اندھادھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کی زد میں آکر وین ڈرائیور، منیجر اور سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ملزمان کیش سے بھرے دو بیگ لے کر فرار ہوگئے۔واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی، جس میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد کیش وین الٹ گئی تھی۔

