کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزارت توانائی (پاورڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران کوئٹہ شہر میں بجلی فراہمی کے لئے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے عیداالفطر کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے سلسلے میں سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈ کوئٹہ (0819201445)کومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاہے جوکہ روزانہ تین شفٹ میں 24گھنٹے مسلسل کام کرے گا اورہرشفٹ میں چیف انجینئر، سپرنٹنڈنگ انجینئر اور ایگزیکٹوانجینئرتعینات کردیاگیاہے جوکہ ایس ڈی او،لائن سپرنٹنڈنٹ اورلائن اسٹاف کے ہمراہ عید کے ایام میں کوئٹہ شہرمیں بجلی کی سپلائی منقطع ہونے یاکسی بھی صارف کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر بجلی کی بحالی کیلئے فوری کارروائی کرے گانیز سنٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی بندش کی مانیٹرنگ اوربجلی کی صورتحال سے متعلق کیسکوکے اعلیٰ حکام کوبھی آگاہ کرتارہے گا۔علاوہ ازیں صارفین 118پر ڈائریکٹ کال کرکے یا اپنے موبائل سے 8118پربذریعہ میسج (SMS) بھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ اسی طرح کوئٹہ سے باہر کیسکوکے دفاترمیں سب ڈویژنل افسران(ایس ڈی او) عید کی تعطیلات کے دوران صبح دس بجے سے رات11بجے تک اپنے دفترمیں موجودرہیں گے تاکہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایاجاسکے اس کے علاوہ کیسکوگرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او)کے ایس ڈی اوز بھی عیدکی تعطیلات کے دوران اپنے متعلقہ گرڈاسٹیشنوں میں بطور ایمرجنسی ڈیوٹی اپنی موجودگی یقینی بنائیں گے۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اوررسدکے باعث سسٹم پربوجھ بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے ٹرپنگ کامسئلہ بھی درپیش آسکتاہے لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران تمام غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔علاوہ ازیں تمام زرعی صارفین بھی اپنے ٹیوب ویل حسب ضرورت چلائیں تاکہ تمام صارفین تک بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنایاجاسکے۔
کیسکونے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے انتظامات کرلئے

ٹیگز:
کیسکو
