اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسلا م آباد ہائیکورٹ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا منظور کرلی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عید کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات کی
درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ سراج الحق زمان پارک آئے ،مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی، اگلی صبح ہم نے دیکھا سندھ کے ہمارے صدر کو اٹھا لیا گیا۔
جس پرچیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہے ایک “بیڈ ٹیسٹ” پیدا ہوا۔ وکیل عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں خدشہ ہے عید کی پانچ چھٹیوں میں پھر یہ کوئی آپریشن کریں گے،مقدمات کی تفصیلات تو طلب کر سکتا ہوں ،میں اور کوئی خالی آرڈر کیسے کروں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست 27 اپریل کو دوبارہ سماعت کیلئے مقررکر دی۔

