کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں خواتین کی صحت اور بعد از زچگی پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے جڑے مسائل کے حل اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کے لئے محکمہ صحت بلوچستان اور پاتھ فائنڈر کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے بل اینڈ ملنڈا گیٹس کے تعاون سے بلوچستان میں شروع ہونے والے تین سالہ منصوبے قدم بہ قدم کی افتتاحی تقریب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خاص صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ تھے تقریب میں پاتھ فائنڈر پاکستان کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ رشید اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور قاضی نے منصوبے کے ایم او یو پر دستخط کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو صحت کی معیاری اور قابل اعتماد سہولیات کی فراہمی کے لئے پاک فائنڈر کی معاونت قابل ستائش اقدام ہے اس منصوبے کی بدولت بعد از زچگی خواتین میں جنم لینے والے مسائل کے حل کے لئے غیر معمولی اقدامات پر عمل درآمد ممکن ہوگا اور ماؤں کی صحت سے جڑے عمومی مسائل کا پائیدار حل تلاش کرکے صحت عامہ کی شرح میں خاطر خواہ بہتری لائی جاسکے گی منصوبے کے اہداف کو پانے کے لئے پختہ عزم سے آگے بڑھتے ہوئے عملی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پاتھ فائنڈر کی معاونت سے شروع ہونے والے اس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ متعلقہ اداروں سے قریبی رابطہ کاری قائم کریں اور دستیاب وسائل کے درست مصرف کو یقینی بنائیں تاکہ مطلوب اہداف کا حصول ممکن بنایا جاسکے اور بلوچستان کے لوگوں کو صحت کی بہتر اور معیاری سہولیات میسر آئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عبداللہ خان نے کہا کہ تولیدی صحت سے متعلق شعور اور بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول پانے کے لییمحکمہ پاپولیشن کی معاونت کے لیے نجی شعبے کو بھی ساتھ لیکر چلنا ہوگا اجلاس میں رکن بلوچستان اسمبلی زینت شاہوانی، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ حافظ عبد الباسط، اسپیشل سیکریٹری محکمہ صحت بلوچستان داؤد خان بازئی، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور قاضی، ڈی جی پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ غلام مصطفیٰ ہانبھی، پاتھ فائنڈر انٹر نیشنل پاکستان کے سئنیر ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر زیب ڈاہر، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی سئینر ایڈوائزر فیملی پلاننگ اینڈ ایم این سی ایچ ڈاکٹر یاسمین صبیح قاضی، وزیر صحت بلوچستان کے ایڈوائزر و ڈونر رابطہ افسر فیض محمد بڑیچ نے بھی خطاب کیا تقریب میں سئنیر ٹیکنیکل ایڈوائزر پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل پاکستان ڈاکٹر زیب ڈاہر نے مہمانوں کو اجرک اور سوئنیر پیش کئے
خواتین کی صحت اور بعد از زچگی پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے جڑے مسائل کے لئے محکمہ صحت اور پاتھ فائنڈر کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ٹیگز:
یاداشت پر دستخط
