کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ تحصیل صدر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سڑکوں کی صفائی ستھرائی،کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے، اسکولوں اور بنیادی مرکز صحت میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خلیل مراد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر صدرنقیب اللہ کاکڑ، ڈی ای او شبیر لانگو، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ریحان بلوچ،ڈی ایچ او نور بخش بزنجو اور سی ایس او ایم سی کیو کوئٹہ انور لہڑی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کویٹہ نے تحصیل صدر میں خصوصی صفائی مہم کا بھی آغاز کیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ نواکلی اور دیگر علاقوں سے کچرے اور کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے لیے اضافی مشینری، سویپر اور سینٹری ورکرز تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ صفائی ستھرائی کا عمل تیزی سے مکمل ہو۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے گرلز مڈل اور بوائز ہائی اسکول کلی کوتوال نواں کلی کا دورہ بھی کیا اور ان اسکولوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں طلبا سے دریافت کیا۔علاوازیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بی ایچ یو کلی تاجک نواکلی کا بھی دورہ کیا اور مرکز صحت کے تمام سیکشن کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بی ایچ یو میں ڈاکٹروں کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او کوئٹہ کو ہدایت کی کہ وہ خالی آسامی کے لئے ایس این ای تیار کریں اور اسے ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائیں تاکہ ڈاکٹرز کی کمی دور کئے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔مختلف علاقوں میں کچرا اور کوڑا کرکٹ کو جلدازجلد ٹھکانے لگانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کا بھی جائزہ لے کر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ طلباء بہترین ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت اور صفائی ستھرائی پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں اور اس حوالے سے شہریوں کو بہت جلد تبدیلی نظر آئے گی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کا ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ تحصیل صدر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
