لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ میچز کیلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کر لیے گئے، ٹریفک پولیس نے پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی ٹیمیں آج آخری ٹی 20 ٹاکرے میں میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ گورنمنٹ کالج گلبرگ، لبرٹی اور ایل ڈی اے پلازہ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔
مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ میچ کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی، شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم اور سٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا، ٹیموں کی موومنٹس کے دوران روڈز کو کم سے کم وقت کے لئے بند کیا جائے گا، میچز کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی ۔
ٹریفک فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی، مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گیں، غلط پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔

