کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تربت میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق بدھ کو تربت کے علا قے آبسرمیں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر نامعلو م افراد نے دو دستی بم پھینکے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے اس موقع نامعلوم افراد کی جانب سے چوکی پر فائرنگ بھی کی گئی تاہم دھماکوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہداکھٹے کر تے ہوئے علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
تربت، سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملہ

ٹیگز:
دستی بم حملہ
