پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سیکورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدھ کو پنجگور میں گومازین اور سرادک کے درمیانی علاقے میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ارسلا نامی جوان زخمی ہوگیا واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کر دیا۔پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان بس ٹرمینل ایریا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ کے نتیجے میں سرور نامی شخص زخمی ہوگیا،پولیس نے بروقت کاروائی کرکے سرور پر حملہ کرنے والے مبینہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جس کے خلاف سٹی پولیس تھانہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔
پنجگور، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سیکورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
