جھل مگسی (این این آئی) سرکاری احکامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے جانے والے لیویز اہلکاروں اور کسانوں و مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی، متعدد لیویز اہلکار زخمی مظاہرین کا لیویز چیک پوسٹ کا گھیراؤ، اے سی جھل مگسی اور لیویز اہلکار محصور ہو کر رہ گئے۔جھل مگسی لیویز تھانہ کی حدود موضع سارگانی میں چلنے والے زمینی اور فصلات کی کٹائی کے تنازعے پر عدالتی سرکاری احکامات پر عملدرآمد کیلئے جانے والے اے سی جھل مگسی اور لیویز اہلکاروں کو لیویز چیک پوسٹ سارگانی پہنچنے پر محصور کرلیا گیا۔لیویز زرائع کے مطابق صبح جب موضع سارگانی عدالتی سرکاری احکامات پر عملدرآمد کے لیے پہنچے تو پہلے سے موجود سینکڑوں مرد خواتین نے شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ آفیسر اور لیویز اہلکاروں پر ڈنڈوں، پتھروں سمیت اور غلالیل سے لیویز اہلکاروں پر عملہ شروع کردیا جس سے لیویز دفعدار صابر حسین سمیت متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے بعد میں مظاہرین میں چوکی میں موجود اے سی جھل مگسی اور لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنانے کیلئے سارگانی چیک پوسٹ کا چاروں طرف سے محصرہ کرلیا جس سے اے سی جھل مگسی اور زخمی اہلکار محصور ہوکر رہ گئے جو بعد میں مظاہرین کے منتشر ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ و دیگر نفری نے آکر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔مظاہرین کی خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جھل مگسی ، سرکاری احکامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے لیویز اہلکاروں ، کسانوں و مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی، متعدد لیویز اہلکار زخمی

ٹیگز:
جھل مگسی
