کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ کچلاک میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار شہید ہوئے شہداء میں علی اکبر, فیض محمد, محمد جاوید, اور چنگیز خان شامل ہیں. اس واقعہ پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں کہا کہ دہشتگردوں نے چھپ کر پولیس پر بزدلانہ وار کیا جس پر جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی فورسز کے بلند حوصلے,جرت اور عزم کو قوم سلام پیش کرتی ہے.جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی قیام امن کیلئے پولیس کی لازوال قربانیاں ہیں.شہدائقوم کا فخر ہیں قوم اپنے بہادر سپوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں.لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں.اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین. قیام امن اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔دہشتگردی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
شہدائقوم کا فخر ہیں قوم اپنے بہادر سپوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
