کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضا فہ،90نئے کیسز رپورٹ،متاثرین کی تعداد 34277ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے10اضلا ع سے کوروناوائرس کے955ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے90ا فرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ120افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کا شکار16مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 33344ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطا بق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد566ہے جن میں سے9ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن مین سے3کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح9.42فیصدریکارڈ کی گئی۔
بلو چستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضا فہ،90نئے کیسز رپورٹ

ٹیگز:
کورونا وائرس
