کوئٹہ(یو این اے )سرکی روڈ پر واقع بیٹریوں کی دکان میں اچانک آتشزدگی کی اطلاع پر میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ کی بروقت آمد اور موثر کارروائی کے باعث دیگر کمرشل دکانوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کوئٹہ،سرکی روڈ پر بیٹریوں کی دکان میں آتشزدگی

