کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کے سیشن کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہو گا۔ اجلاس میں پار لیمانی سیکر ٹری بشریٰ رند کوئٹہ اور اس کے مضافات میں گیس حادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین کو ما لی معاوضہ،زخمیوں کے علاج معالجے کا فوری بندو بست جبکہ سلو میٹر کے نام پر بھا ری بھر کم گیس بل کوفی الفور ختم کر نے کو ایقینی بنا نے سے متعلق قرار داد پیش کریں گی۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے جامعہ بلو چستان اور بیوٹمز کے ملازمین کی تنخواؤں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے
بلو چستان اسمبلی کے سیشن کا آغاز آج سے ہوگا بشریٰ رند سوئی گیس سے متعلق شکایت پر قرار داد پیش کرینگی

ٹیگز:
بلو چستان
