اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا منسوخ کردیا۔ وزیر خزانہ کو 10 اپریل سےعالمی بینک اور آئی ایم ایف کےاجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
اب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستانی وفد شرکت کرےگا، پاکستانی وفد میں میں سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری اقتصادی امور شرکت کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک بھی امریکا جائیں گے۔

