کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدرشیخ جعفرخان مندوخیل سے ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی ملاقات کے دوران بارڈر ٹریڈ بزنس کوترقی اورفروغ دینے،نئی بارڈر مارکیٹ کی تکیل اور انرجی پراجیکٹس کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیاملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اورایران کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کو مزیدفروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت فروغ پاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے کوبجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے لاکھوں لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی دونوں ممالک کو ملکر آگے بڑھانا چاہئے۔
شیخ جعفرخان مندوخیل سے ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند کی ملاقات

ٹیگز:
جعفرخان مندوخیل
