کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی و بلوچستان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مکھی شام لعل لاسی نے میونسپل کارپوریشن حب،میونسپل کمیٹی گڈانی،میونسپل کمیٹی اوتھل،بیلہ اور دیگر یونین کونسلز کے منتخب ہونے والے چیئرمین، وائس چیئرمینز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لسبیلہ اور حب میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوگیاہے۔جمعیت علماء اسلام تمام پارٹیوں و گروپ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتی ہے امید ہے کہ تمام نومنتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اپنے علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے، سیاست میں ہر ایک اپنی پارٹی اور گروپ کیلئے کام کرتا ہے لیکن علاقے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی حیثیت سے بلاتفریق، رنگ و نسل عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے مکھی شام لعل لاسی نے کہا کہ علاقائی طور پر ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ہمارے ایک دوسرے کے ساتھ قبائلی تعلقات ہیں ہمیں نفرت کی سیاست کو ختم کرکے بھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا تاکہ علاقے میں امن کی فضاء کو پروان چڑھایا جاسکے۔
ہمیں نفرت کی سیاست کو ختم کرکے بھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا ت ، مکھی شام لعل لاسی

ٹیگز:
مکھی شام لعل لاسی
