کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ پاکستان اسوقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے موجودہ صورتحال میں ملک انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا ایک سازش کے ذریعے عمران نیازی کو دوبارہ عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کے دہانی پر پہنچ چکا تھا اور ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا لیکن وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اورانکی ٹیم مسلسل ملک کے خلاف سازشوں اور افراتفری پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ ایک سازش کے ذریعے عدلیہ کے ذریعے جمہوریت اور پارلیمنٹ پر شب و خون مارنے کی کوشش کی گئی ملک اسوقت شدید مسائل کا شکار ہے اور پاکستان انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اورالیکشن سے گھبرانے والی نہیں ہے جب بھی ملک میں انتخابات ہونگے پارٹی بھر پور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ایک مرتبہ پھر لاڈلے عمران نیازی کو عوام پر مسلط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جسے پاکستان کے عوام کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔
ایک سازش کے ذریعے عمران نیازی کو دوبارہ عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں ، چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
