کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کے ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے وژن پر بھرپور انداز سے عمل پیرا ہیں وزیراعلیٰ نے محکمہ ماہی گیری وساحلی ترقی بلوچستان کے کمیونٹی کی بنیادوں پر میرین مانیٹرنگ اور پولیسنگ سے متعلق کانسپٹ نوٹ کی منظوری دے دی جس سے علاقائی پانیوں میں ماہی گیروں کی کمیونٹی پولیسنگ کا آئیڈیا پاکستان میں پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔ ماہی گیروں کو مذکورہ اسکیم کے تحت مانیٹرنگ اور پولیسنگ کے لئے آئی ٹی آلات فراہم کیے جائیں گے اس اسکیم کا بنیادی مقصد “ماہی گیر؛ سمندروں کے محافظ”ہیں اس اسکیم کو صوبائی پانیوں کے 12nm کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ ماہی گیروں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے یہ ایک تاریخی کامیابی ہوگی وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اس سے قبل بھی ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لیے کئی ایک اقدامات اٹھائے ہیں صوبے سے غیرقانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کیا گیا کم آمدن والے ماہی گیروں کے لیے فشرمین کالونی اور تمام ماہی گیروں کو صحت کارڈ کے اجرا کیا جارہا ہے صوبائی حکومت کے اقدامات کے باعث ماہی گیروں کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے اور ماہی گیر بلوچستان کی معیشت میں اپنا کلیدی کردار اور بھی بہتر طریقے سے ادا کر رہے ہیں جس سے مجموعی طور پر ساحلی پٹی سے اور خصوصا ماہی گیری سے وابستہ افراد کی زندگی میں نمایاں تبدیلی آ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلو چستان نے محکمہ ماہی گیری وساحلی ترقی کی بنیادوں پر پولیسنگ سے متعلق کانسپٹ نوٹ کی منظوری دے دی

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
