کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر ناصر علی بگٹی نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشکی کو صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے جارہے ہیں پہلے جوماضی میں وہاں کے عوام کو میسر نہیں تھیں،عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،بی آر ایس پی اورPATRIPکی طرف سے صحت کے شعبے میں خدمات کوسراہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے بی آرایس پی آفس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشکی کے منصوبوں کے آغاز اور بہتری کیلئے ورکشاپ کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈسٹرکٹ نوشکی ڈاکٹر فرید احمد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشکی ڈاکٹر ظفر،چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی آر ایس پی نادر گل بڑیچ سینئر منیجر پروگرامز ڈاکٹر شاہ نواز،سینئر منیجر ہیلتھ نیوٹریشن بی آر ایس پی سراج الحق غوری و دیگر نے شرکت کی۔ڈاکٹر ناصر علی بگٹی نے کہا کہ جب سے انہوں نے ڈی جی کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے انکی یہ کوشش رہی ہے کہ ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں میں عوام کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں ے کہا کہ ہم ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشکی کو صحت کے وہ تمام تر سہولیات فراہم کرنے جارہے ہیں جو پہلے ماضی میں وہاں کے عوام کو میسر نہیں تھیں تاکہ وہاں زندگی بسر کرنے والے افراد جو علاج کیلئے کوئٹہ تک آتے ہیں اب صحت کے تمام تر سہولیات ان کو ان کی دہلیز پر ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشکی میں ہی میسر ہونگی ڈی جی ہیلتھ سروسز علی ناصر بگٹی نے بی آر ایس پی کے کاوشوں کو سراہا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر نادر گل بڑیچ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی آرایس پی نے PATRIP کے مالی معاونت سے 8 ڈسٹرکٹس،کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، نوشکی،چاغی ژوب میں پچھلے دس سالوں میں 29 پروجیکٹس مکمل کئے ہیں
ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشکی کے منصوبوں کے آغاز اور بہتری کیلئے ورکشاپ کے انعقاد

ٹیگز:
ڈی ایچ کیو
