کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے21 2020- کے بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈز مست توکلی،عبدلعلی اخونزادہ،ملک داد قلاتی اور امیر محمد امیر ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں چیک تقسیم کئے۔ صوبہ میں ادب،کلچر،تعلیم اور دوسرے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شخصیات کو 23 مارچ کو گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں صدارتی اور صوبائی ایکسیلینس ایوارڈز دیئے گئے۔ چیک تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبہ بلوچستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے اور اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینیوالے شخصیات کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور پہلی مرتبہ بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو چیک باقاعدہ ایک پروقار تقریب کے ذریعے سے رہے ہیں اور حکومت بلوچستان کے کلچر، زبانوں اور سافٹ امیج کو اجاگر کرنے والوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر منظور حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
حکومت سافٹ امیج کو اجاگر کرنے اور اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینیوالے شخصیات کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، عبدالعزیز عقیلی

ٹیگز:
عبدالعزیز عقیلی
