کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی نے بھی پنجاب اور کے پی کے الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ دو صوبوں میں الگ انتخابات قابل قبول نہیں۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ دوصوبوں کے الیکشن کیس میں فل کورٹ بنایا جائے، جس کے فیصلے کو تمام جماعتوں کو قبول کرنا ہوگا۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے پنجاب اور کے پی کے الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔
جماعت اسلامی کا پنجاب، کے پی الیکشن کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

ٹیگز:
جماعت اسلامی
