کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے قمبرانی روڈ کشمیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے غلام قادر نا می شخص جاں بحق ہو گیا، پو لیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جار ی ہے۔
قمبرانی روڈ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
