کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس کی مختلف کاروائیوں میں چھ ملزمان گر فتار جعلی پاکستانی کرنسی،منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بر آمد کر لی گئی۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی آپریشنز زوہیب محسن کی ہدایت پر کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ روڈ پر پو لیس نے مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے محمد نعیم کو گرفتار کر کے جعلی کرنسی،فیض اللہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک ہزار 25گرام چرس اور مطلوب ملزمان محمد نسیم، عبد الشکور، نور علی، حبیب اللہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دئے۔ پو لیس کے مطابق کروڑوں روپے ما لیت کی 6نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں بھی بر آمد کر لی گئی ہیں مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ ، پو لیس کی مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار جعلی پاکستانی کرنسی،منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بر آمد

ٹیگز:
پو لیس
