ڈیرہ بگٹی (گرین گوادر نیوز) ڈیرہ بگٹی میں لیویز فورس کی کاروائی اشتہاری ملزم گر فتار۔ لیویز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ذوالفقار علی کرار کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے اشتہاری و مفرور ملزموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر سوئی بنگل خان بگٹی کی زیر نگرانی کیو آر ایف ٹاسک فورس انچارج طارق بگٹی،لیویز انچارج گلو خان بگٹی،لیویز انچارج غلام نبی بگٹی، لیویز سگنل انچارج اللہ داد بگٹی، لیویز لائن انچارج شانہ خان، انچارج عبدالحمید اور انچارج غلام قادر نے لیویز ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے اشتہاری ملزم خان محمد عرف کالا ولد وشدل مقدمہ نمبر بجرم 15/21 زیر دفعہ 380,506/34ppc کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے ان سے مزید تفتیش جاری ہے ڈیرہ بگٹی کے عوامی حلقوں نے لیویز فورس کی کرکردگی کو سراہا ہے
ڈیرہ بگٹی میں لیویز فورس کی کاروائی اشتہاری ملزم گر فتار

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
