کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے ضلع سبی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک دو زخمی ہو گئے، اسلحہ بر آمد۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلو چستان کے علا قے سبی کے جنو ب میں واقعہ نوشمان کے علا قے میں سیکورٹی فورسز نے کوئلہ کان مالکان کو ہراساں کر نے اور سولین افراد کو نشانہ بنا نے والے دہشتگروں کے ایک گروہ کی موجود گی کی خفیہ اطلاع پر 30مارچ 2023سے کاروائی کا آغاز کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے تعقب میں دو روز کے دوران متعدد بار فائرنگ کا تبادلہ ہوا س دوران سیکورٹی فورسز نے 3دہشتگروں کا ایک ٹھکانے کی جانب جا تے ہوئے سراغ لگایا اور انکا راستہ روکا جس پر دہشتگروں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے، دہشتگروں کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ ہو کر بلو چستان کے امن اور تر قی کو سبوتاژ کر نے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا نے کے لئے پر عز م ہے۔
بلو چستان، سبی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں 1دہشتگرد ہلاک 2زخمی، اسلحہ بر آمد

ٹیگز:
سیکورٹی فورسز
