کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع لسبیلہ میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہوگیا،شناخت کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائیگا۔ ایدھی بلوچستان کے انچارج عبدالحکیم لاسی کے مطابق بیلہ میں بس حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی 38 ناقابل شناخت نعشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں جس کے بعد سی پی ایل سی نے ایدھی سرد خانہ کے باہر لواحقین کی رہنمائی کے لئے کیمپ قائم کر دیا۔ نعشیں کے ڈی این اے میچ کرنے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
لسبیلہ ، بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل

ٹیگز:
بس حادثے
